ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :مچھلی شکار کے دوران پیر پھسل کر گرنے سے نوجوان ہلاک

بھٹکل :مچھلی شکار کے دوران پیر پھسل کر گرنے سے نوجوان ہلاک

Thu, 04 Jan 2018 20:56:17    S.O. News Service

 بھٹکل:4/ جنوری (ایس اؤنیوز)بدھ کو اپنے دوستوں کے ساتھ سوڑی گدے سمندر کنارے مچھلی شکار کرنے کے دوران  ایک نوجوان کا اچانک پیر پھسل جانے سے وہ گر کر لاپتہ ہوگیا تھا،  اس کی نعش آج جمعرات کی شام برآمد ہوئی ہے۔

مہلوک کی شناخت یلووڑ ی کووؤر گرام پنچایت حدود کے بیلورو کے مکین رام چندر سومیا گونڈ (27) بتائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رام چندر بدھ کو اپنے دوستوں کے ساتھ سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے لئے گیاتھا، اسی دوران طوفانی موجوں کے نتیجے میں اس کا  پیر پھسل گیا جس سے سمندر میں ڈوب کر اس کی  موت واقع ہوگئی ۔ جمعرات کی شام نوجوان کی نعش  سمندر کنارے پائی گئی ۔ معاملے کو لےکر دیہی پولس تھانےمیں کیس درج کرلینے کے بعد ایس آئی نوین بورکر جانچ کر رہے ہیں۔


Share: